
سیریز دوم: غذا اور صحت
غذائی علاج جیسی اپنی پچھلی مشہور کتابوں کی طرح، مصنف ماحولیاتی حکمت، پرجوش سرگرمی اور بے عیب پیشہ ورانہ سوچ کے ساتھ پھر سے چمک رہا ہے۔اس سیریز میں مصنف کی نگارشات اس بات کا ثبوت دیتے دکھائی دیتی ہیں جو انسانی خوراک و غذا پر موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات کو کم کرنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی کارپوریٹ سطح کی کوششوں کے لیے کیے جانے ضروری ہیں۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ مصنف نے کس طرح حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور کسان برادریوں کے حقوق کے لیے اپنی کوششوں کو حوصلے کے ساتھ جاری رکھا۔مصنف نے 1997 میں انسانی غذا و صحت کے میدان میں چھلانگ لگائی اور پھر اسے اس وقت تک اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا جب تک کہ ورلڈ بنک اسلام آبادکے راشد القیوم کے مشورے کے پیش نظر ڈاکٹریٹ کے بارہ برس بعد پنجاب یونیورسٹی سے ماحولیات کی ڈگری نہیں لے لی۔ اور پھر سے انہوں نے انسانی غذا کی پیداوار پر ماحول کے اثرات کا تفصیل سے جائزہ لینا شروع کر دیا۔ لہذا اس سیریز کی تیس کتب سے قاری درست اندازہ لگا پائے گا کہ وہ اپنے اس مشن میں کس حد تک کامیاب رہے۔

Series Two: Food and Health
In this series, Dr. Sultan Mahmood delves into the challenges posed by climate change on food and health, emphasizing the need for both local and international efforts to counteract its negative effects. His work also sheds light on the importance of preserving biodiversity and ensuring the rights of farming communities. His expertise in food production and its environmental impacts became more refined after completing his doctorate and later his environmental studies at Punjab University. This series offers a thorough review of his contributions to food security, climate resilience, and ecological sustainability.

