
سیریز سوم: افزائش ِحیوانات برائے انسانی غذا
غذائی تحفظ کی تخفیفی سائنس تقاضہ کرتی ہے کہ پیچیدہ سائنسی و معاشی معاملات کو ان کی سادہ ترین اشکال میں ڈھال کر سائنسی وسائل اور انسانی مسائل کو آسان تر بنایا جا سکے۔تخفیفی سائنس کے تنقیدی اظہاریے جیسا مضبوط پس منظر رکھنے والے ڈاکٹر سلطان محمود نچلی سطح کی متعدد انجمنوں اور تحریکوں کا ایک سنسنی خیز موجد، شریک موجد اور کٹڑ حمایتی بھی رہے ہیں۔ نیز افزائشِ حیوانات، جنگلات، پانی اور کسان تنظیموں کے تحفظ کی ان تمام ضروری تحریکوں کے روح رواں بھی ہیں جو زندہ زرعی معاشرے کا تانا بانا ہیں۔وہ یقین رکھتےہیں کہ اس تانے بانے سے انسانی دنیا کا اہم ترین مسئلہ یعنی “بھوک سے نجات” والا کپڑا بنا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کو حصول میں ا س کی جس مضمون نے سب سے زیادہ رہنمائی کی وہ ان کے گریجوایشن کے مضامین تھے ۔جنہوں نے انسانی غذا میں شامل حیوانات سے حاصل کردہ چالیس فی صد جزو غذا کا ادراک گہرا کیا۔ گوشت، دودھ اور انڈے کی پیداوار اور پھر متناسب پیداوار انسان کو بھوک کے المیے سے دو چار نہیں ہونے دیتی۔ نیز یہ بھی حقیقت ہے کہ ان حیوانات سے حاصل ہونے والے دیگر ضمنی پیداواری ذرائع معشیت کا پہیہ جاری و ساری رکھنے میں مدد بھی کرتے ہیں جیسے چمڑہ ، اون اور ذرائع نقل و حمل وغیرہ۔

Series Three: Animal Husbandry for Human Nutrition
Dr. Sultan Mahmood’s focus on animal husbandry plays a pivotal role in the food security science. By simplifying complex scientific and economic issues, he made them accessible to a broader audience. This series reflects his commitment to addressing hunger through sustainable livestock farming, recognizing its critical role in providing meat, milk, and eggs—key components of human nutrition. His efforts contributed significantly to preserving the livelihoods of farmers and communities dependent on animal-based agricultural products.

